کراچی: مسلم لیگ سندھ کے زیر اہتما م پاکستان زندہ باد ریلیوں کا دوسرا دور۔ مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر اندرون سندھ میں افواج پاکستان کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کے دوسرے مرحلے کی ریلیوں کی تیاریاں زور شور سے جاری۔یکم جون کو مختلف اضلاع سے نکلنے والی ریلیوں کی تیاریاں عروج پر۔
اتوار کے روز صبح گیارہ بجے نکلنے والی ریلیوں میں لاڑکانہ ،شکار پور،کشمور اور عمر کوٹ سے ریلیاں نکالی جائیں گی ۔جبکہ ایک بڑی ریلی سندھ کے جنرل سیکرٹری غلام سرور سیال کی قیادت میں لاڑکانہ سے نکالی جائی گی۔جو اتاترک ٹاورم پاک چوک سے ہوتی ہوئی جناح پارک لاڑکانہ پر اختتام پزیر ہوگی۔دوسری طرف اسی روز شکار پور میں برکت ہیکڑو کی قیادت میں ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی رستم موڑ سے پریس کلب پر پہنچے گی۔
عمر کوٹ میں امر پٹھان ریلی کی قیادت کریں گے جو کہ تین تلوار سے پریس کلب پر آکر رکے گی اس کے علاوہ کشمور سے لیگی رہنماریاض شیخ ریلی کو نکالیں گے۔اس سلسلے میں مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری غلام سرور سیال کی قیادت میںلاڑکانہ ان کی رہائش گاہ پر میٹنگ بھی ہوئی ہے جس میں اتوار کے روز نکلنے والی ریلیوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع لاڑکانہ میں مسلم لیگ کے عہدیدار عابد حسین ،دیدار جوکھیو،برکت علی آریج،راکیش ،مظہر علی چانڈیو اور دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ سندھ کے زیر اہتمام دفاعی اداروں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان زندہ باد ریلیوں کی سلسلہ شروع کیا گیا تھا جسکے پہلے مرحلے میں کراچی ،جیکب آباد ،دادوکی ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھیں۔