سندھ(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سندھ ان کی دھرتی ماں ہے اور سندھ دھرتی کا وارث ہونے کیلئے انھیں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ایم کیوایم نواب شاہ زونل کمیٹی کے ارکان ،علاقائی ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پرخطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ نواب شاہ کے عوام کو منفی پروپیگنڈوں سے بدظن نہیں کیا جا سکتا۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ،سندھ میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تو نہ صرف گاں گاں بلکہ گوٹھوں میں بھی اسکول قائم کریں گے ظالم جاگیرداروں اور وڈیروں کی جاگیروں کو اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں میں تبدیل کردیں گے۔
ایم کیوایم اقتدارمیں آک کرپشن سے پاک معاشرہ تشکیل دے گی۔ انصاف پر مبنی ایسا نظام قائم کرے گی جہاں دولت مندوں اورغریبوں کو انصاف کے یکساں مواقع میسر ہونگے۔ الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ گیارہ مئی کا سورج حق پرستوں کی کامیابی کا پیغام لیکر طلوع ہوگا۔