زیرصحت سندھ ہونے کے باوجود محکمے کے معاملات میں اعتماد نہیں لیا جا رہا، ڈاکٹرصغیر

Dr. Sagheer Ahmed

Dr. Sagheer Ahmed

کراچی (جیوڈیسک) وزیرصحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ محمکہ صحت کو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے کہنے پر 2 حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ سندھ میں پرائمری ہیلتھ کیئر کا سسٹم ایک این جی او کے ذریعے سے چلایا جا رہا ہے، اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکا ہوں لیکن اب اس سسٹم میں مزید ردو بدل کر کے اسے 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صوبائی وزیر صحت ہوں لیکن مجھ سے کسی نے مشاورت تک نہیں کی۔ محمکے کی تقسیم سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہو گی اگر مجھ سے مشاورت لیتے تو بہت سے معاملات پر وضاحت دیتا۔

ڈٓاکٹر صغیر نے کہا کہ سیکرٹریز کی سطح کے افسران ان کی بات نہیں مانتے، محمکے میں سیاسی بنیادوں پر تقرریاں اورتبادلے کئے جارہے ہیں اور کسی بھی حوالے سے مجھے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کے محکمے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سمری بھی سیکرٹری کو ارسال کر دی گئی ہے لیکن طریقہ وہ اختیار کیا جائے جس کی بنیاد کارکردگی ہو اور اگر کسی کی کارکردگی ٹھیک نہ ہو تو اسے ہٹٓا دیا جائے لیکن کسی بھی شخص کو سیاسی بنیاد پر لگانا صریحاً زیادتی ہے۔