سندھ کا نیا بلدیاتی نظام: سابقہ اتحادی آمنے سامنے

New Local Bodies System

New Local Bodies System

نئے بلدیاتی نظام پر سابقہ اتحادی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آن کھڑے ہوئے ہیں، رحمان ملک کی الطاف حسین سے ملاقاتیں اور حکومت میں بارہا شمولیت کی دعوتیں بھی کام نہ آسکیں۔ نئے بلدیاتی بل پر بند کمرے میں ہونے والے مذاکرات کا ڈارپ سین ہوگیا۔ سابقہ اتحادی آن کھڑے ہوئے ہیں ایک دوسرے کے مخالف, کسی دور میں ایک دوسرے سے گرم جوشی سے ملنے والے آج ایک دوسرے پر تند و تیز بیانات کی بارش کر رہے ہیں۔

فاروق ستار کہتے ہیں کہ وڈیڑوں کی سیاسی موت آئی ہے تب ہی انھوں نے مقامی حکومتوں کے حق پر ڈالہ ڈالا سینیٹر بابر غوری کہتے ہیں کہ نفرتوں کا بل پاس کرنے والے عوامی رد عمل کے خود ذمے دار ہونگے۔ ترجمان ایم کیو ایم کہتے ہیں کہ بل کے خلاف احتجاج انکا جمہوری حق ہے، یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اور اب رحمان ملک کو ایم کیو ایم کو منانے کے لیے کیا نیا ٹاسک دیا جائے گا۔ یہ وقت بتائے گا۔