سندھ میں اگلے ہفتے سی این جی کی بندش نہیں ہوگی

Sindh CNG

Sindh CNG

کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن حکام کے مطابق اگلے ہفتے سندھ میں سی این جی کی بندش نہیں ہوگی۔

سوئی حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کے نظام میں گیس سپلائی کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد فیصلہ لیا گیا ہے کہ اگلے پورے ہفتے کے دوران سی این جی اسٹیشنز بند نہیں کیے جائیں گے اور عوام کو سی این جی ملتی رہے گی۔