کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کیلئے کراچی سیمت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چئیرمین شبیر سلیمان جی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس سے پیپلز پارٹی کے کراچی میں ہونیوالے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کے شرکا کو سہولت فراہم کرنے کے لئے رواں ہفتے کی تیسری بندش نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ جسے ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے منظور کرتے ہوئے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
واضع رہے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت ہفتے صبح اٹھ بجے سے اتوار صبح آٹھ بجے تک سی این جی کو گیس سپلائی معطل ہونی تھی۔