کراچی(جیوڈیسک)کراچی محکمہ خوراک سندھ نے صوبے بھر میں ضلعی سطح پر گندم کی نقل و حمل پر فلار ملرز کو مستثنی قرار دے دیا لیکن بیوپاریوں پر یہ پابندی برقرار ہے۔ محکمہ خوراک سندھ کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ محکمہ خوراک نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں ضلعی سطح پر گندم کی نقل و حمل پر فلار ملرز اور بیوپاریوں کے لیے چند دن قبل پابندی عائد کی تھی۔
محکمہ خوراک کے مطابق اب یہ پابندی صرف بیوپاریوں کے لیے ہے جبکہ فلار ملرز اس سے مستثنی ہونگے۔محکمہ خوراک کے مطابق رواں سیزن گندم کی خریداری کا ہدف 13 لاکھ ٹن رکھا گیا ہے جس میں سے اب تک محکمے نے 50 فیصد یعنی 6لاکھ 50 ہزار ٹن گندم کسانوں سے خرید لی ہے۔