سندھ پیرا میڈیکل اسٹا ف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناح سندھ یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پیرا میڈیکل اسٹا ف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م جلسہ سیر النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 21جنوری 2014ء بروز منگل بوقت صبح 10بجے خواجہ معین الدین لیکچر ہال جناح سندھ میڈیکل ایونیورسٹی کراچی میں منعقد ہوگا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر جناح سندھ یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع کرینگے جبکہ جلسے سے جید علماء اکرام اور ملک کے ممتاز و معروف ثناء خوان شرکت فرمائیں گے تقریب کی نظامت کے فرائض محمد حنیف اور ڈاکٹر فرحان انجام دینگے ۔