سندھ میں پیسے لے کر نوکریاں دی جا رہی ہیں، ایم کیو ایم

Babar Ghauri

Babar Ghauri

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے پیپلز پارٹی پر شہری آبادی سے حق چھیننے کا الزام عائد کیا۔

سینیٹر بابر غوری نے کہا کہ سندھ میں تعصب پر مبنی فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ نفرتوں اور لسانیت کی سیاست نہ کی جائے۔ ایسا ہوگا تو پھر الگ انتظامی یونٹس کی آواز بھی اٹھے گی۔

رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ صوبے میں چھ لاکھ سرکاری ملازمتوں میں سے چالیس فیصد پر شہری آبادی کا حق ہے۔ سندھ میں نوکریوں کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔

پیر مظہر الحق کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے مردم شماری کا عمل جلد سے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔