کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی اور فیروز ویلفیئر ٹرسٹ کے سر براہ ویو سی4 مجید کالونی لانڈھی کے چیئر مین فیروز خان نے کراچی میں آرمی اور لاڑکانہ میں رینجرز جوانوںپر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی و سندھ میں امن کی بہتر صورتحال رینجرز کی مرہون منت ہے۔
اگر حکومت سندھ اختیارات کی توسیع کو انا کا مسئلہ بنایا تویہ موجودہ امن کو خراب کرنے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے ،انہو ں نے کہا ا گررینجرز کو کاروائی کے اختیارات نہیں د یئے گئے تو سانحہ شکا راورسانحہ جیکب آباد جیسے واقعات ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے نئے وزیر اعلیٰ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان سے بڑی امیدیں ہیں کہ سندھ کی ترقی اور عوام کی خدمت کریں گے کیونکہ وہ خود ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور عوام کے مسائل کو بہ خوبی سمجھتے ہیں۔