سندھ کے عوام نے بدین میں تھر کے مجرموں کو شکست سے دوچار کر دیا۔ عصمت انور محسود

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ اسماعیل راہوکی کامیابی سندھ کے عوام کا پاکستان مسلم لیگ(ن) اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ویژن کی توثیق ہے سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کی عوام دشمن پالیسی سے تنگ آ چکے ہیں۔

بدین گولارچی کی عوام نے تھر کے قاتل حکمرانوں کو شکست سے دوچار کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے انشا اللہ بہت جلد پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہوگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے عظیم پورہ میں مسلم لیگ سیکریٹریٹ میں اسماعیل راہو کی کامیابی پر کارکنان کی جانب سے منعقدہ جشن فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنمائوں اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی عصمت انور محسود نے اسماعیل راہو کی کامیابی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا پیغام عوام تک پہنچائیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ اب وہ دن دور نہیں جب کراچی سمیت سندھ بھر میں مسلم لیگ عوامی تائید کے ساتھ بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی۔