2018 ء سندھ کے عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے

 PML-N ASMAT ANWER MEHSOOD

PML-N ASMAT ANWER MEHSOOD

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) پورے ملک کے ساتھ سندھ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی کارکنان اور عوام کے تعاون سے مسلم لیگ (ن) کو سندھ کی مقبول جماعت بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود کی قیادت میں کراچی کے ودف سے ملاقات میں کیا عصمت انور محسود نے با بو سرفراز جتوئی کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کیا اس موقع پر با بو سرفراز جتوئی نے کہاکہ نظریاتی اور قربانی دینے والے کارکنا ن مایوس نہ ہوںاب کارکنان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دوں گا کارکنان کو ان کا حق ملے گا قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت ہے کہ کارکنان کو جائز مقام دیا جائے اور انشا اللہ اپنے قائد کے اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے کارکنان سے حق تلفی نہیں ہونے دوں گا عصمت انور محسود نے کراچی ڈویژن اور 6اضلاع کے کارکنان کے مسائل سے صوبائی صدر کو آگاہ کیا۔

صوبائی صدر با بو سرفراز جتوئی ایڈوکیٹ نے کاکنا ن کو یقین دلا یا کہ بہت جلد پورے صوبے کا دورہ کرکے کارکنان کے مسائل سے خود آگاہی حاصل کروں گا انہوںنے کارکنا سے کہاکہ وہ متحد و منظم ہوکر میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انشا اللہ 2018ء بھی مسلم لیگ (ن) کا سال ہوگا اور ترقی اور خوشحالی کا دورہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جاری رہیگا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری