سندھ کے عوام تحریک انصاف کے پرچم تلے متحد ہوچکے ہیں ،لارکانہ کا جلسہ سندھ کے عوام کا تاریخی جلسہ عام ہوگا۔زبیر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور لیبر ونگ پاکستان کے صدر زبیر احمد خان نے کہا ہے کہ سندھ ایک بار پھر چیئر مین عمران خان کی توقعات پر پورا اُترنے کیلئے فعال اور متحرک کردار اداکرنے کیلئے تیار ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے تحت لارکانہ کا جلسہ عام سندھ میں ہونے والے تمام جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا ۔آج کا یہ عظیم الشان کنونشن اور اس میں سندھ کے تمام ڈسٹرکٹس کی بھر پور نمائندگی اس بات کی دلیل ہے کہ نیا پاکستان بنا نے میں سندھ دیگر صوبوں سے ایک قدم آگے تو ضرور لیکن پیچھت ہر گز نہیں رہے گا

تحریک انصاف کے بانی و نظریاتی ورکرز پارٹی میں ہمیشہ نئے آنے والوں کو خوش آمدیدکہتے رہیں ہیں اور آئندہ بھی کہتے رہیں گے لیکن چھاتہ بردار اور سلیمانی ٹوپیاں پہننے والوں کو پارٹی ہائی جیک کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے پارٹی کو اس مقام تک پہنچانے کے لئے ہم نے خون پسینہ ایک کیا ہے جب کہیں جاکر پارٹی نے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔کوئی طالع آزمااگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ شب خون مار کر یا کارکنوں کو بائی پاس کرکے پارٹی پر قبضہ کرے گا تو اس کی بھول ہے نظریاتی ورکر ہی پارٹی کا اثاثہ اور اصل روح اور اس کے محافظ ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء زبیر خان نے کراچی کے مقامی ہال میں منعقدہ صوبائی ورکرز کنونشن سندھ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس سے حیدر آباد سے اللہ دادنظامانی ،ڈاکٹر مستنصر بااللہ ،جی این قریشی ،ندیم اللہ ،نوشہرہ فیروز سے حسن پٹھان ،میر پور خاص سے عبدالرزاق سومرو،قاسم پہنور،جھڈو سے با بو شوکت قائم خانی ،ڈگری سے رانا شمشاد ،دادو سے سوغات علی شاہ ،قمبر شہداد کوٹ سے سخاوت علی راجپوت ،خیر پور ناتھن شاہ سے رفیق احمد بھٹی ،ٹھٹھہ سے گل محمد ،کشمور کندھ کوٹ سے سائط علی میرانی ،گولارچی سے ڈاکٹر محمود شیخ ،سجاول سے عبدالرحمن ملاح،نواب شاہ سے قاضی ندیم ،حافظ فضل کریم ،خالد عمران نمروز خان ،شاہنواز صدیق،رفیق خان،اسلم راجپوت اور دیگر نے بھی خطاب کیا کنونشن میں سانحہ ملتان میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

کنونش سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء زبیر خان نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی 18اکتوبر کو پٹواریوں ،تھانیداروں اور سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین کو جمع کرنے کے باوجود تحریک انصاف کے جلسے کے گرد کو بھی نہیں پاسکتی کیونکہ تحریک انصاف کا جلسہ کراچی کے لوگوں کا پاکستان تحریک انصاف سے لازوال محبت اور چیئر مین عمران خان پر بھر پور اعتماد کا مظہر تھا جس کا ثبوت انہوں نے 11مئی 2013ء کے انتخابات میں بابانگ دھل کیا تھا۔

ZUBAIR KHAN

ZUBAIR KHAN