سندھ کے عوام آج لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔احسان شاہ شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ آج سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے آبائی شہر میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ تاریخی جلسہ عام میں شرکت کرکے پیپلز پارٹی کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے ،ظلم و جبر اور حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے نہ پہلے جھکے ہیں نہ آئندہ جھکیں گے عوامی حقوق کی جدو جہد کے لئے عمران خان کی قیادت میں ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ کر کے نئی صبح کا سورج طلوع ہو گا، عوام بیدار ہو چکے ہیں۔

ملک میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی سندھ کا وزیر اعلیٰ بھی پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے لاڑکانہ جلسے میں شرکت کے لئے قافلے کے ہمراہ جاتے ہوئے سندھ کے مختلف اضلاع میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا کراچی سے جانے والے تحریک انصاف کے قافلے کو اندورن سندھ کے مختلف مقامات میں عوام نے شاندار استقبال کیا اور شرکاء پر گل پاشی کی تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق غضب کرکے اقتدار کا مزہ لوٹنے کا دور گزر گیا۔

اب عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی عوام تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی آئے گے احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کے غریب عوام کو انصاف دلائیگی انہوں نے سندھ کے غریب ہاری ،کسان ،مزدور ،طلباء اور نوجوانوں سے کہاکہ وہ لاڑکانہ کے تاریخی جلسہ عام میں شرکت کرکے کامیاب بنائیں۔