کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے ایک بار پھر ملک خصوصاً سندھ میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کی بڑھتی ہوئے لہر کی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتوں پر مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اگر اقلیتیں اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا نعیم کھو کھر نے پنجاب میں مسیحی میاں بیوی پر ظلم اندرون سندھ ہندو لڑکیوں کی جبری مذہب کی تبدیلی کا حکمراں نوٹس لیں۔
ان خیالات کا اظہارکرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کراچی پریس کلب پر پاکستان ہندو سیواکے تحت منعقدہ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرے سے سنجیش دھنجا،میندر کولھی،نوئیل اعجاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے اقلیتوں پر روارکھے جانے والے مظالم کے خلاف بینرز اورپلے کارڈز اُٹھا ئے رکھے تھے۔
مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں پر مظالم کے خاتمے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے اور ملک بھر خصوصاً سندھ میں اقلیتی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اگر اقلیتی عوام کو تحفظ نہ دیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔