سندھ کے مشہور شاعر اہلبیت غلام حسنین (آزاد) کے ساتھ ایک شام منائی گی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بزم روح رھان کی جانب سے سندھ کے مشہور شاعر اہلبیت غلام حسنین (آزاد) کے ساتھ ایک شام منائی گی۔۔

بزم روح رھان فورم کے پلیٹ فارم سے سندھ کے مشہور شاعر اہلبیت غلام حسنین (آزاد) کے ساتھ ایک شام منائی گئی جس میں ضلع بھر کے شاعروں، ادیبوں اور مفکروں نے شرکت کی، بدین شہر میں ہونے والی اس تقریب میں عبدالمجید ملاح، میر بلیدی، موسیٰ جوکھیو، علی عاجز، امر انصاری، امر سومرو، عبدالستار جوکھیو، عرفان احمد عرفان، ایاز دانش، جمن شناس انصاری، عارف میندھرو، اسماعیل پٹھان، ساگر شیدی، میوو محبتی، احساس کھٹی، اور اشفاق تالپر سمیت دیگر شعراء ، ادیبوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سب نے محرم الحرام کی مناسبت سے واقعے کربلا اور اس میں اہلبیت کی قربانیوں پر روشنی ڈالی ، شعر پڑے اور شاعر اہلبیت غلام حسنین کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر شاعر اہلبیت غلام حسنین (آزاد) نے کہا کہ میں تمام دوستوں کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی اور میرے لیئے اس تقریب کا انعقاد کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں اتنابڑا شاعر نہیں ہوں بلکے اہلبیت کا غلام ہوں اور میری نوحہ خوانی میرے دل کا آواز ہے جو لفظوں کی صورت میں باہر آتا ہے اور یہ سب میرے مولا کا مجھ پر کرم ہے، اس موقع پر مشہور فنکار اور گائک غلام قادر کچھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا گیا اور مرحوم کی بخشش کے لیئے فاتحہ بھی پڑی گئی۔۔۔۔