بدین (عمران عباس) سندھ کے مشہورشاعر، محقق، دانشور، صحافی اور ادیب شمشیر الحیدری کی تیسری برسی بدین میں منائی گئی، شمیر الحیدری اکیڈمی بدین کی جانب سے منائی جانے والی برسی کو حافظ نظامانی، عبداللہ ملاح، عثمان راھوکڑو، موسیٰ جوکھیو، مٹھو مھیری، خادم تالپر، پروفیسر اسماعیل میم، اظہر حیدری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمشیر الحیدری ایک عظیم شخص تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی سندھ کے نام کردی، رہنماؤں نے کہا کہ شمشیر نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا جب کہ حکمرانوں کے آگے کبھی نہ جھکا۔
انہوں نے کہا کہ شمشیر نے لاکھوں لوگوں سے ون یونٹ کے خلاف دستخط لیئے جس کے دستاویزات ابھی بھی موجود ہیں، رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ کے عظیم شاعر کی اولاد اس وقت دربدری کی شکار ہے لیکن حکومت سندھ نہ تو شمشیر کے لیئے کچھ کرسکی نہ تو اس کے اولاد کے لیئے۔۔۔