سندھ پولیس کے 34 ڈی ایس پیز کو ایس پی بنانے کی منظوری

Sindh Police

Sindh Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ڈی ایس پیز کو ترقی دینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس، 34 ڈی ایس پیز کو ایس پیز بنانے کی منظوری دے دی۔ کراچی میں ڈی ایس پیز کو ترقی دینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 34 ڈی ایس پیز کو ایس پی بنانے کے لیے منظوری دے دی گئی۔ ڈی ایس پیز میں ترقی پانے والوں میں ڈی ایس پی نیاز کھوسو، ڈی ایس پی فاروق اعوان، ڈی ایس پی چوہدری اسلم، ڈی ایس پی شاہنواز، ڈی ایس پی رائو انوار ڈی ایس پی رئیس غنی اور ڈی ایس پی جہانگیر مغل شامل ہیں۔