کراچی(جیوڈیسک)سندھ حکومت نے پولیس کے پانچ ڈی آئی جیز کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پولیس افسران کو فوری طور پر عہدے کا چارج لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ شاہد حیات کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ایڈمن امیر شیخ کو ڈی آئی جی ساتھ، ڈی آئی جی عارف حنیف کو ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس، ڈی آئی جی قربان علی شاہ کو ڈی آئی جی، ایس آر پی۔
جبکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ہٹائے جانے والے گریڈ بیس کے افسر سائیں رکھیو میرانی کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔