سندھ پولیس میں پہلی بار کسی خاتون کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کر دیا گیا

Sindh Police

Sindh Police

سندھ (جیوڈیسک) سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کے خواتین پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سندھ پولیس میں پہلی بار کسی خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سے مشاورت کے بعد ایس ایچ او ویمن پولیس غزالہ پروین کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کیا گیا ہے۔

غزالہ پروین میں 1994 سندھ پولیس میں اے ایس آئی کی حیثیت سے بھرتی ہوئی تھیں، انھوں نے شہداد پور میں پولیس کی تربیت حاصل کی اور 2003 سے ایس ایچ او ویمن پولیس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ایس ایچ او غزالہ متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار بھی کر چکی ہیں۔