کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ پولیس کے چار اہم عہدوں پر پولیس افسران تعینات نہیں کئے جا سکے۔ سکھر میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد بھی اب تک ڈی آئی جی سکھر تعینات نہیں کیا جاسکا۔ سندھ پولیس کی چار اہم اسامیاں گزشتہ دو ماہ سے خالی ہے۔ اس میں اب تک کسی بھی افسران کو تعینات نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سکھر کی تعیناتی کے لئے کوئی بھی افسر تیار نہیں۔
کیونکہ سکھر میں سیاسی مداخلت کے باعت افسران وہاں تعیناتی سے کترا رہے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بھی مزید کام کرنے سے معذرت کر دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی فنانس بھی تعینات نہیں کیا جاسکا جبکہ ڈی آئی جی ریپیڈ ریسپانس فورس کا عہدہ بھی تاحال خالی ہے۔