کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس کے لئے سربیا سے خریداری کے لئے منتخب کی جانے والی 20 بکتربند گاڑیاں کئی منفرد خصوصیات کی حامل ہیں اوران خصوصیات کی حامل گاڑیاں دیگر ممالک میں دستیاب نہیں ہیں، کئی اضافی خصوصیات کی بدولت ہی ان گاڑیوں کی قیمت زیادہ ہے۔
سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر نے کہ ان بکتر بند گاڑیوں پر تنقید کی جاتی ہے کہ انتہائی مہنگی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں حالانکہ اس سے قبل بھی ملک میں سربین کمپنی یوگو امپورٹ سے بکتر بند گاڑیاں منگوائی جاچکی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں ضروربکتر بند گاڑیاں ہیں لیکن سربیا سے خریدی جانے والی BOV M-11 ماڈل کی بکتر بند گاڑی کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا بم پروف ہوناہے ، یہ 4 وہیل ہے جبکہ اس میں 3 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس میں ضرورت کے مطابق 7 افراد تک کی گنجائش بنائی جاسکتی ہے۔
یہ بتر بند گاڑی نیٹو کے طے کردہ معیارکے مطابق تیار شدہ ہے۔ گاڑی میں اس میں طاقتور کیمروں کے ذریعے دشمن کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جاسکتی ہے جوکہ عموماً جنگوں میں ہی استعمال کئے جاتے ہیں بکتر بند گاڑی میں جدیداور خود کار ہتھیار کے ساتھ ساتھ اس میں اسموک گرنیڈکی بھی خصوصیت ہے ، وائر لیس سسٹم بھی گاڑی میں شامل ہے۔
دوسری بکتر بند کے بارے میں اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ LAZAR BTR SR-8808 کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ بارودی سرنگیں بھی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں ،یہ 8 وہیل ہے۔
اس میں 3 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن فولڈنگ سیٹ کی بدولت مزید 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش بنائی جاسکتی ہے، اس کا وزن 18 ٹن ہے، اس میں مشین گن سمیت مختلف اقسام کی 6 گن لگائی جاسکتی ہیں جبکہ گرینیڈ لانچر بھی اس میں شامل ہے۔
یہ بکتر بند گاڑی آر پی جی سیون راکٹ کا حملہ بھی سہہ سکتی ہے، اسے انفنٹری فائٹنگ وہیکل بھی کہاجاتا ہے۔ اس بکتر بند کی بدولت نفری کو شورش زدہ علاقے میں پہنچایا بھی جاسکتاہے، خریداری کے عمل میں شریک افسر کا کہنا ہے کہ ایسی بکتر بند گاڑیاں صرف سربیاسے ہی مل رہی تھیں دیگر ممالک میں ایسی گاڑیاں دستیاب نہیں ہیں۔