سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

Sindh Police

Sindh Police

کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کی گئیں ہیں اور طاہر نوید کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کی گئے ہیں۔

سندھ پولیس کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ طاہر نوید کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے جب کہ علیم جعفری ڈی آئی جی کرائم برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرحت جونیجو کو ڈی آئی جی فنانس، نعیم بروکا کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور عبداللہ شیخ کو ڈی آئی جی ایڈمن تعینات کر دیا گیا ہے۔