کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس کے موٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔
شہر کے تھانوں میں موجود دو سو سے زائد پولیس موبائلیں خراب ہیں جن میں حساس تھانوں کی پولیس موبائلیں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق موٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے تھانوں کی خراب پولیس موبائلوں کی مرمت سے انکار کر دیا ہے۔
جبکہ اعلی پولیس افسران کے پروٹوکول اور حکومتی شخصیات کے پروٹوکول میں چلنے والی موبائلوں کی مرمت میں دلچسپی لے رہا ہے جس کے نتیجے میں کراچی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے خراب پولیس موبائلوں کی مرمت نہ ہونے پر ڈی آئی جی ٹریننگ اور ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ خراب پولیس موبائلوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرے گی