کراچی (جیوڈیسک) کراچی حکومت سندھ نے سینئر پولیس افسران کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
حکومت سندھ نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات پر قابو پانے میں ناکامی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود کو انکے عہدے سے ہٹا دیا۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا۔
نو ٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود کو ایڈیشنل آئی جی، سی آئی ڈی اور وہاں تعینات ایڈیشنل آئی جی غلام حیدر جمالی کو ایڈیشنل آئی جی سندھ جبکہ حال ہی میں سندھ پولیس میں آنے والے ایڈیشنل آئی جی شوکت حیات کو ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے۔