سندھ کے 30 پولیس افسران اور اہلکاروں کے جرائم میں ملوث ہونے کی نشاندہی

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) فہرست کے مطابق کرائم برانچ لاڑکانہ کے ایس پی عبدالستار بھٹو سمگلروں سے بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ ڈی ایس پی صغیر مغیری اور ڈی ایس پی شمس الدین اغواء برائے تاوان کی وراداتوں میں ملوث ہیں۔ ڈی ایس پی ایوب بروہی، ڈی ایس پی عبدالحق قریشی اور ڈی ایس پی ابراہیم سومرو کے ڈاکوں سے رابطے ہیں۔

پولیس افسر سی آئی ڈی فیاض کے ٹارگٹ کلرز سے رابطے ہیں۔ انسپکٹر رضا محمد، منظور لغاری اور سب انسپکٹر انور علی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ انسپکٹر خادم حسین کے ڈاکو وہاب چانڈیو سے تعلقات ہیں۔ انسپکٹر امین سولنگی بھتہ خوری کی ورداتوں میں ملوث ہیں۔

پی ایس او ایس ایس پی سانگھڑ افصل بھی جرائم میں ملوث ہیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کے سابق پی ایس او قطب شاہ بھتہ خوری اور ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔