کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس میں سینیارٹی کے معاملے پر بھی منظور نظر افراد کو نوازا جانے لگا جس سے محکمے میں شدید بے چینی پھیل گئی۔ سینئر افسران عدالت پہنچ گئے جبکہ جونیئر افسران کورس برانچ کے افسران کو مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے عوض نہ صرف ترقیاں حاصل کر رہے ہیں بلکہ مختلف تھانوں میں بطور تھانیدار تعینات کر دیے گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں سینیارٹی کے معاملے پر بھی منظور نظر افراد کو نوازا جانے لگا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ کراچی بدامنی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران خلاف ضابطہ ترقیاں حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو واپس اپنے عہدوں پر بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد کورس برانچ میں رشوت خوری کا بازار گرم ہو گیا۔
سینٹرل پولیس آفس میں قائم کورس برانچ کے شہاب اللہ ، موسیٰ ، آصف اور خالق سمیت دیگر کلرک مافیا مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے عوض نہ صرف ہیڈ کانسٹیبل کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دے رہے ہیں بلکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کو سب انسپکٹر اور انسپکٹر بھی بنارہے ہیں۔