کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھرتی کا عمل نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
اقدام کا مقصد بھرتی کے عمل کو مزید شفاف بنانا ہے، پہلے مرحلے میں سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز اور دیگر اسٹاف کی بھرتی کے دوران لیے جانے والے ٹیسٹ این ٹی ایس کے تحت منعقد ہوں گے، یہ بات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ ایس پی مقصود میمن نے سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمانڈوز کی بھرتی کا عمل نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ ایس پی مقصود میمن نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ قدم اٹھایا گیا ہے جس کے ذریعے بھرتی کے عمل کو مزید شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔
انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صرف ایس ایس یو کے کمانڈوز جبکہ بعد میں اس کا دائرہ کار پوری سندھ پولیس تک پھیلایا جائے گا، اس سلسلے میں این ٹی ایس سے معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ این ٹی ایس حکام نے کام شروع بھی کر دیا ہے، مقصود میمن نے مزید بتایا کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں اس وقت گریڈ ایک سے گریڈ 14 تک کی نائب قاصد، مالی، ڈرائیور، الیکٹریشن، خاکروب، شیف، مکینک اور دیگر اسامیوں پر بھرتیاں جاری ہیں، بھرتی کے عمل کی این ٹی ایس حکام نے مانیٹرنگ شروع کردی ہے جبکہ اس ضمن میں تحریری ٹیسٹ مکمل طور پر این ٹی ایس کے ذریعے ہوں گے، مذکورہ اسامیاں 23 مئی کو مشتہر کی گئی تھیں۔