سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، کئی اہم افسران کے تبادلے

Sindh Police

Sindh Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی جن میں 3 ڈی آئی جیز سمیت 70 ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIGs) سمیت 70 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (DSPs) کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی آئی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کو ہٹاکر سلطان خواجہ کو ڈی آئی جی ویسٹ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ جاوید عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی سکھر شرجیل کریم کھرل کی جگہ تعینات کر دیا گیا، ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کی جگہ کیپٹن (ر) طاہر نوید کو ڈی آئی جی سی آئی اے لگا دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محکمے کے 70 ڈی ایس پیز کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں اور جن افسران کے کراچی میں تبادلے کئے گئے ہیں ان میں راجہ ارشد کو ڈی ایس پی کرائم برانچ، ریاض جاوید بھٹو ڈی ایس پی جمشید ٹاؤن، سعید طارق اور عبدالقیوم ڈی ایس پی کرائم برانچ ٹو، شاہد عباس ایس ڈی پی او کھارادر، چنگزیب خان ایس ڈی پی او شارع فیصل اور مجید عباس کو ایس ڈی پی او سائٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اندرون سندھ تبادلے کیے جانےوالے افسران میں ثاقب اسماعیل ایس ایس پی سکھر، پرویز چاندڈیو ایس ایس پی نوابشاہ، جاوید جسکانی ایس ایس پی شکارپور، ایس پی کامران نواز ایس پی او گمبٹ، نظام الدین ایس ڈی پی اوقمبر، عتیق الرحمان ایس ڈی پی او میروخان، محمد شریف ایس ڈی پی او کوٹ ڈی جی، غلام شبیر ایس ڈی پی او خیرپور، شیر خان بوزدار ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گھوٹکی، جمن شاہ ایس ڈی پی او سلطان کوٹ شکارپور، محمد ادریس، محمد زمان، نعیم اختر، راجہ اظہر، خالد پرویز ڈی ایس پی ریپیڈ رسپانس فورس، پرویز چانڈیوایس ایس پی شہید بےنظیر آباد جبکہ جاوید جسکانی کو ایس ایس پی شکاپور لگا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت نے او پی ایس پر تعینات افسران کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے جن میں ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات بھی شامل ہیں۔