کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس کی سینیارٹی بک میں اہلکاروں کی عمروں کے بارے میں دلچسپ انکشافات ہوئے ہیں۔ سینیارٹی بک ریکارڈ کے مطابق تین اور پانچ سال کی عمر میں اہلکار پولیس میں بھرتی ہو گئے۔ کراچی میں پولیس اپنی مثال اپ ہے اور ایک نیا کارنامہ رقم کر ڈالا۔ سندھ پولیس کی جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق سینارٹی بک میں پولیس اہلکار مرزا بابر1966 میں پیدا ہوا اور 1969 کو پولیس میں بھرتی ہوگیا۔
عبدالمتین 1970 میں پیدا ہوا اور 1975 میں پولیس میں بھرتی ہوگیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مرزا بابر 3 سال کی عمر میں جبکہ عبدالمتین 5 سال کی عمر میں پولیس میں بھرتی ہو گیا تھا ۔اسی طرح پولیس اہلکار دریا امان خان کی تاریخ پیدائش موجود نہیں اور پولیس میں بھرتی 1965 میں ہوئی مگر پولیس ریکارڈ میں سروس 47 سال بنتی ہے۔
ریکارڈ میں کئی پولیس اہلکاروں کی عمرئوں اور بھرتیوں کی تاریخوں میں حیران کن تضاد ہے۔ پولیس اہلکاروں نے اعلی پولیس افسران کو اس حوالے سے درخواست بھی لکھی ہے مگراب تک انکی اس درخواست پر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔