سندھ میں پولیو ایک نیا کیس سامنے آگیا

Polio

Polio

بدین (جیوڈیسک) قومی ادارہ صحت کے مطابق سندھ کے ضلع بدین کے گائوں حاجی جمان لغاری کی یونین کونسل غلام محمد لغاری میں 8 ماہ کا بچہ محمد خان پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے۔

سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے جبکہ فاٹا میں 153، کے پی کے میں 48، پنجاب میں 3، بلوچستان میں 10 بچے پولیو وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 238 تک پہنچ چکی ہے۔