کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ارکان اسمبلی اور وزرا کو اپنے اپنے حلقوں میں جانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے ملاقات کی اور انہیں صوبے کی موجودہ صورت حال اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر آصف زرداری نے ہدایت کی صوبے میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
آصف زرداری نے کہا کہ صوبائی وزرا اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر اپنے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔