کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام مزار قائد پر احتجاجی عوامی دھرنے میں شرکت کے لئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد ،ضلع کورنگی کی تمام سٹی ایریاز کے رہنمائوں اور کارکنان خصوصاً سینکڑو ں کی تعداد میں خواتین کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے جس پر وفاقی حکومت اور نواز شریف کی جانب سے صوبے کے حقوق غضب کرنے اور سندھ میں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے نا انصافیوں پر مشتمل نعرے درج تھے۔
پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی قیادت میں عوام کو نواز شریف کو گھر بھیج کر دم لیں گے اور وفاقی حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے نجات دلا ئیں گے انہوں نے کہاکہ آج مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے تحت عظیم الشان احتجاجی عوامی دھرنے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اب طبل جنگ بج چکا ہے نواز شریف اپنے منصب پر رہنے کااخلاقی جواز کھو چکے ہیں اب انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے جانی میمن نے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور سندھ کے گیس پر قبضہ وفاقی حکومت کا متعصبانہ رویہ ہے اب پورا پاکستان نوازشریف کے ظالمانہ اقدامات سے تنگ آکر سڑکوں پر آچکے ہیں اور یک آواز ہوکر گو نواز گو کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ جاری کردہ ۔جانی میمن سیکریٹری اطلاعات