تلہار (نمائندہ) سندھ ترقی پسند پارٹی تلہار کی جانب سے اسلم سونارو، راجہ خواجہ، راجہ تھیبو کی قیادت میں آدم شماری کے سلسلے میں عوام میں بیداری مہم کو اجاگر کرنے کے لیئے ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے گذرتی سٹی پریس کلب پر پنہچی جہا ں پارٹی کے مذکورہ رہنماؤں نے خطاب کرتے کہا کے 25 اپریل سے شروع ہونے والی گھر اور مردم شماری میں سندھ کے ہر باشندے پر تاریخی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے کوئی گھر گننے سے رہہ نہ جائے اور بولی کے خانے میں اپنی مادری زبان سندھی درج کروائیں۔
انہوں نے کہا کے اگر اس تاریخی عمل میں ہم نے تساہل کا مظاہرہ کیا تو نہ صرف ہم اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہہ جائیں گے بلکہ ہماری نوجوان نسل جو ہمارا مستقبل ہے وہ ہم کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے عوام کو اپیل کی کے ہر کام چھوڑ کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔