سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کا صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم

SINDH JUDO ASSOCIATION

SINDH JUDO ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ جو ڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق نے صوبے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے جواں سال اسپورٹس منسٹر سردار محمد بخش خان مہر کی کاوشوں سے سندھ کے چپے چپے میں کھیلوں کے میدان کا آباد ہونا صوبے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا باعث ہے۔

محمد رفیق نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایت پر یوم قائد اعظم پر سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے پورے سندھ میں اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو شاندار کارنامہ قرار دیتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کھوڑو، ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹنٹ مشیر ربانی کی نمایاں خدمات اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر