حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ شاگرد اتحاد کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں سیاسی مداخلت کے خلاف حیدرآباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے اس موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن ایک واحد ادارہ تھا جہاں غریب طلباء کو انصاف ملتا تھا اور میرٹ پر تقرریوں کی سفارش کی جاتی تھی مگر اب اس ادارے میں بھی آئی بی اے اور این ٹی ایس کے ساتھ سیاسی مداخلت عروج پر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔