سندھ پبلک سروس کمیشن میں اقربا پروری کی حد کردی گئی اہم عہدوں پر چیئرمین اور ممبران کے بچے کامیاب قرار دے دیئے گئے۔ ملک میں ناانصافی اور اقربا پروری نیا واقعہ نہیں۔ مگر موجودہ چیئرمین پبلک سروس کمیشن سندھ کے دور میں بھی اقربا پروری کی تو حد کردی گئی۔ چیئرمین پبلک سروس کمیشن کا ایک بیٹے کو دیہی اور دوسرے کو شہری کوٹے پر کامیاب قرار دے دیا گیا۔ ایک بیٹا اظہار شاہ دیہی کوٹہ پر اسسٹنٹ چیف انسپکٹراسٹیمپ کے عہدے کا مستحق ٹہرا جبکہ دوسرا بیٹا شیراز علی شاہ شہری کوٹہ پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ بنا دیا گیا۔
چئیرمین پبلک سروس کمیشن ارشاد شاہ کے تین بھتیجے بھی اسسٹنٹ کے عہدے پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس طرح چیئرمین پبلک سروس کمیشن ارشاد شاہ کے خاندان کے پانچ افراد دو مختلف امتحانوں میں کامیاب قرار دیئے گئے۔ اسی طرح ممبر پبلک سروس کمیشن انوار حیدر کا بیٹا ابوذر عباسی انسپکٹر اسٹیمپ کیعہدے کیلئے کامیاب قرار دیا گیا۔