سندھ اور پنجاب اسلحے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 خواتین سمیت 3 افراد گرفتار

Weapons

Weapons

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ایک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پشاور پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں سیفن چوکی کے قریب پولیس اہلکاروں نے قبائلی علاقے سے شہر مین داخل ہونے والے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 25 ٹی ٹی پستول، 5 کلاشنکوف اور 2 ایس ایم جیز کے علاوہ مختلف اقسام کی 7 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود 2 خواتین سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کا تعلق پشاور ہی کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان قبائلی علاقے سے اسلحہ پشاور لارہے تھے، جس کے بعد اسے پنجاب اور سندھ اسمگل کیا جانا تھا۔