سندھ ، پنجا ب اور بلوچستان میں بڑھتی گرمی سے شہریوں کا برا حال

Heat

Heat

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ، پنجا ب اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی گرمی نے شہریوں کا برا حال کررکھا ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نور پورتھل، بھکر، دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، اور سبی کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے۔

یہی حال سندھ میں نواب شاہ ، بدین ، سکھر ، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں کا ہے جہاں گرمی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ پنجاب میں ملتان ، فیصل آباد، گجرانوالہ اور دوسرے مقامات پر گرمی کے ساتھ موسم خشک بھی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان ، چار سدہ ، نوشہرہ، مردان میں موسم کچھ گرم ہے۔ ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم کافی خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔