لاہور (جیوڈیسک) سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر مقامات پر گرمی زوروں پر ہے۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اور دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر ہے، میدانی علاقوں میں چلنے والی لو سے معمولات زندگی متاثر ہے۔
سندھ، پنجاب میں تپتی دھوپ نے شہریوں کو بے حال کر رکھا ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث شہر میں ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی اور شہری ٹھنڈے مشروبات کے ذریعے گرمی سے نجات حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کافی بہتر ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا کے بالائی حصے میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں ہوئی جہاں 24 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔