لاہور (جیوڈیسک) رمضان المبارک کے دوران سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی نادرن نے رمضان المبارک کے دوران سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز منگل، جمعرات اور ہفتے کے روز بند رہیں گے جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز پیر اور جمعرات کی صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔