سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

Weather

Weather

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، گلگت بلتستان، کشمیر، کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کے کچھ حصوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز نواب شاہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مری میں بھی کل کی ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔