اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی ہدایات سے متعلق درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی ہدایات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کی سربراہی چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی کریں گے جبکہ سماعت 6 فروری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پرانا شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے اس لئے عدالت عظمیٰ نئے شیڈول کے لئے ہدایات جاری کرے۔