سندھ اور پنجاب کے لئے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں توسیع

Election Commission

Election Commission

کراچی/ اسلام آ باد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کیلیے بلدیاتی الیکشن کے شیڈول میں توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن نے شیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے پنجاب میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلیے 14 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 15 جنوری کوشائع کی جائیگی اس سے پہلے حتمی فہرست جاری کرنے کیلیے 13 جنوری مقرر تھی۔