اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیرصدارت پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں میں پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز، سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری اور الیکشن ونگ کے افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر رضا مند نہیں ہو سکے۔
پنجاب اور سندھ کا موقف ہے کہ عاشورہ محرم کے باعث سیکورٹی اہلکار بلدیاتی انتخابات کیلئے میسر نہیں ہونگے اس کے ساتھ ساتھ سیلاب کی صورتحال کے باعث انتخابات نومبر اور دسمبر میں ہی کرائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صوبوں کا موقف کل سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔