سندھ اور پنجاب میں شدید بارشیں، سیکڑوں دیہات زیر آب
Posted on September 6, 2020 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Sindh Punjab Rains
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ اور پنجاب میں بارشوں کے بعد سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے۔
سندھ میں شدید بارشوں کے باعث بدین کی تحصیل گولارچی سے گزرنے والے سیم نالوں اور نہروں کے پشتوں میں پانچ شگافوں نے تباہی مچا دی۔
سانگھڑ کی تحصیل سندھڑی کے کئی دیہات میں کچے مکانوں کی دیواریں گر گئیں جب کہ ٹنڈو محمد خان میں متاثرہ افراد گھر بار چھوڑ کر سڑک پر آگئے۔
اس کے علاوہ ڈگری میں 200 سے زائد گاؤں بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔
پنجاب کے ضلع لیہ میں 40 بستیاں زیر آب آگئیں ہیں، خوشاب اور راجن پور میں چاول، گنے اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com