سندھ سے پنجاب کو چینی کی ترسیل بند کی جائے، جاوید کیانی

Sugar

Sugar

لاہور (جیوڈیسک) حکومت پنجاب سندھ سے آنے والی سستی چینی کی صوبے میں ترسیل پر پابندی عائد کرے۔ شوگر ملرز کا کہنا ہے کہ سندھ کی ملیں پنجاب کے مقابلے میںکاشت کار سے سستے نرخ پر گنا خرید رہی ہیں۔

چیئرمین شوگر ملز پنجاب زون جاوید کیانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں 155 روپے جبکہ پنجاب کی ملیں 180 روپے فی من کے حساب سے گنا خرید رہی ہیں۔اس طرح سندھ میں فی کلو چینی کی تیاری پر 46 روپے جبکہ پنجاب میں 60 روپے فی کلو تک لاگت آرہی ہے۔

جاوید کیانی کا کہنا تھا کہ اگر سندھ کی سستی چینی صوبے میں آتی رہی تو پنجاب کی ملوں کا مال کیسے بکے گا، تیار مال کی کھپت نہ ہوسکی تو پنجاب کی ملیں گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہوجائیں گی۔