اسلام آباد (جیوڈیسک) بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی نہ ہو سکی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے قانون سازی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے، اس حوالے سے قانون سازی کے بعد حلقہ بندیوں کے لئے پانچ ماہ درکار ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں رواں سال دوہزارچودہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔