کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں ممکن بارشوں سے اربوں روپے کی گندم دائو پر لگی ہوئی ہے۔
سندھ بھر میں ممکن بارشوں کے نتیجےمیں کھلی جگہ میں رکھی ہوئی 12 لاکھ ٹن گندم کو نقصان پہنچے کا اندشہ ہے جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے ۔ حکومت سندھ کے پاس صرف 4 لاکھ ٹن گندم محفوظ مقام پر رکھنے کی گنجائش ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد حسن کے مطابق اگر حکومت 3200 روپے فی سو کلو میں گندم کی فروخت کا ٹینڈر جاری کردے تو گندم خراب ہونے سے بچ سکتی ہے ۔ اس وقت مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3250 روپے فی 100 کلو ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق اگر 2 لاکھ ٹن گندم بھی خراب ہو جائے تو حکومت کو تقریبا 6 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔