سندھ رینجرز نے کراچی آپریشن سے متعلق 9 ماہ کی تفصیلات جاری کر دیں

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز نے کراچی میں 9 ماہ سے جاری آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر میں 9 کے دوران جاری آپریشن میں 3 ہزار 285چھاپے مارے گئے جس میں 2 ہزار778 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس دوران 126 مقابلے ہوئے جن میں 178 ملزمان بھی ہلاک ہوئے۔

رینجرز کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آپریشن میں 150 ٹارگٹ کلرز،213 بھتہ خور،27 اغوار کار اور 136 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن میں 12 انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کے دوران 15 رینجرز اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے جبکہ آپریشن میں گرفتار کیے گئے ملزمان سے راکٹ لانچر، اوان راکٹ، دستی بم اور دیگر اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔